کوئٹہ: ہلالِ احمر پاکستان، بلوچستان برانچ کے زیرِ اہتمام ضلع پشین اور ضلع قلعہ عبداللہ کے دورافتادہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے تفصیلی دورہ کیا گیا۔ دورے کا مقصد ان علاقوں میں صحت کی سہولیات کی دستیابی، طبی ضروریات اور عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ہلالِ احمر کے وفد نے متعلقہ علاقوں میں قائم بنیادی مراکزِ صحت کا معائنہ کیا اور طبی عملے سے ملاقاتیں کرکے دستیاب سہولیات، ادویات اور دیگر ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کی گئیں اور انہیں صحت کی سہولیات کے حصول میں درپیش مسائل سنے گئے۔ ہلالِ احمر بلوچستان کے اس اقدام کا مقصد دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری، عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی اور ضرورت مند افراد تک طبی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانا ہے۔ ہلالِ احمر پاکستان بلوچستان برانچ کے مطابق دورافتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری اور عوام کو بنیادی طبی خدمات کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سلسلے میں مقامی آبادی کی ضروریات کا جائزہ لے کر مستقبل کے اقدامات کے لیے معلومات جمع کی گئیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Oct 21, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.