اسلام آباد کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کے بعد سینئر کرکٹرز کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور انہیں اپنی کارکردگی سے مثال قائم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی نئی تشکیل میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام کھلاڑی اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں اور ایسے میں زیادہ ذمہ داری سینئرز پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھانا خاص طور پر اہم ہے۔ راولپنڈی کے بدلتے موسم کو کرکٹ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ لاہور میں ہوتا یا راولپنڈی میں، ٹیم کو اپنے میدانوں اور حالات کا بخوبی اندازہ ہے۔ سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی اس سیریز کو اہم موقع قرار دیا۔ ان کے مطابق ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے سے نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا اچھا موقع ملے گا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم مستقل مزاجی کا مظاہرہ نہیں کرسکی، اس لیے سینئر بیٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بہتر کھیل پیش کرکے ٹیم کو کامیابی دلانے میں کردار ادا کریں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.