news Breaking News
clock

سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو کراچی میں خون بہے گا، بلاول بھٹو

سندھ کی زبردستی تقسیم ہوئی تو کراچی میں خون بہے گا، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام ہرگز تقسیم نہیں چاہتے، زبردستی تقسیم ہوئی تو کراچی میں خونریزی ہوگی جس کا دائرہ حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ تک پھیل سکتا ہے، نئے صوبوں کے لیے ریفرنڈم کی تجویز غیرآئینی ہے، جہاں عوام نہیں چاہتے وہاں بندوق کے زور پر صوبے نہیں بنائے جاسکتے۔ کراچی پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا بلکہ اسے تباہ کرایا گیا، سسٹم اگر تباہ ہوا ہے تو اس کا علاج ری سیٹ میں ہے، سسٹم کو ری سیٹ کرنا پڑے گا مگر یہ سیاسی ری سیٹ ہوگا، سیاسی انتقام کی روایت کو ختم کرنا ہوگا، نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنے برے معاشی حالات کبھی نہیں دیکھے، سسٹم کو ری سیٹ کرنے کا آغاز پارلیمان سے کیا جانا چاہیے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن کا پارلیمان پر اعتماد بحال کرے، اپوزیشن بھی پارلیمان کا حصہ بنے اور کمیٹیوں میں شامل ہو، لیکن اپوزیشن کی پارلیمانی نظام پر بد اعتمادی کی بھی وجوہات ہیں جس پر ہمیں سوچنا چاہیے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...