news Breaking News
clock

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینےکی تیاری مکمل کرلی گئی

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینےکی تیاری مکمل کرلی گئی

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنےکا منصوبہ تیار ہے۔ اسلام آبادکو  خصوصی اسٹیٹس یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنایا جائےگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا، انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 تک رکھنےکی تجویز ہے، منصوبے میں اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ کے  پی کے ضلع ہری پور کے علاوہ  راولپنڈی کے بعض علاقے وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔ ضلع مری کےحلقہ این اے 51 کے علاقے بھی وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنےکی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گوادریا دیگربندرگاہوں کو  اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ  ترک کردیا گیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...