news Breaking News
clock

محمود اچکزئی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی اہم ملاقات

محمود اچکزئی سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی اہم ملاقات

اسلام آباد: محمود خان اچکزئی سے اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، عدالتی فیصلوں اور زیر حراست رہنماؤں کی رہائی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے اور انہیں مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اعلامیے میں وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو مقدمات کی سماعت سے روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق گورنر راج، ایمرجنسی اور ایم پی او کے تحت قائم مقدمات کی سماعت روکنے کا اقدام یکطرفہ ہے، جس کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ پٹیشن دائر کی جائے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ، اسپیکر اسمبلی، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو حراست میں رکھنے کی مذمت کی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...