خیبرپختونخوا میں سونےکی کان کنی کی تمام سرگرمیاں فوری معطل کرنےکا فیصلہ کرلیا: فیصل کریم کنڈی
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر ماہ تقریباً 90 کلو گرام سونا نکالا جا رہا تھا جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل کیا جا رہا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیرقانون کانکنی میں ملوث افراد کےخلاف زیروٹالرینس ہوگی، صوبے میں سونے کی کان کنی کے تمام لیز منسوخ کیے جا رہے ہیں اور تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی کانکنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، جن میں سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نوید، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، آفتاب عالم ، سینیٹر خرم ذیشان ، پیپلزپارٹی کے امجد آفریدی، جے یو آئی کے سیٹھ گوہر سیف اللہ سیمت دیگر افراد شامل ہیں۔ گورنر نے غیر قانونی کنی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان بھی کیا اورکہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں جو بھی سیاستدان یا سرکاری افسر ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ فیصل کریم کنڈی نے ڈیڈلائن دی کہ سونےکی کان کنی کرنے والے لیز ہولڈر اور ٹھیکیدار ایک ہفتےکے اندر متعلقہ علاقوں سے اپنی بھاری مشینری ہٹالیں، مشینری نہ ہٹائی گئی تو ایک ہفتے بعد کارروائی ہوگی اور مشینری ضبط ہوگی، پہلے مجسٹریٹ مشینری ضبط کرکے 30 ہزار جرمانہ کرتے تھے جبکہ قانون میں جرمانہ 5 لاکھ روپے ہے، اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی مائننگ میں 8 ہزار 350 ٹریکٹر، ٹریکٹر ٹرالیاں، ایک ہزار 730 ہیوی ڈمپرز اور بڑی تعداد میں مزدور استعمال ہو رہے تھے، کوہاٹ میں معدنیات کے دو بلاکس سی اور ڈی ہیں جبکہ ایک مائننگ بلاک 4 ارب 92 کروڑ روپے کی لیز پر دیا گیا تھا۔ گورنر خیبرپختونخوا نےکہا غیر قانونی کانکنی سے حاصل ہونے والی رقم کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ہو رہا تھا اور یہ پیسہ دہشتگردی اور پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا تھا، غیر قانونی مائننگ کرنے والے عناصر دہشتگردوں کو بھتہ دیتے اور ان سے تحفظ حاصل کرتے تھے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.