news Breaking News
clock

خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی، افغانستان کیخلاف کرکٹ بائیکاٹ میں ایک اور ملک شامل

خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی، افغانستان کیخلاف کرکٹ بائیکاٹ میں ایک اور ملک شامل

خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی پر افغانستان کے خلاف کرکٹ بائیکاٹ میں اسکاٹ لینڈ بھی شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ افغانستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ روابط کا جائزہ لینے کے بعد نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔ بورڈ کے مطابق افغانستان کے خلاف صرف اسی صورت میں میچز کھیلے جائیں گے جب آئی سی سی ایونٹس کے تحت ایسا کرنا ضروری ہو جس میں وارم اپ میچز بھی شامل ہیں۔ اسکاٹ لینڈ نے واضح کیا ہے کہ جب تک افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں نمایاں بہتری نہیں آتی وہ خود سے افغانستان کے ساتھ کسی سیریز کا شیڈول نہیں بنائے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...