عالمی منڈی میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ہے کہ ایران کے خلاف نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے، کیونکہ تنازع ختم کرنے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ تاہم دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں یا اس کے قریب بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی دی ہیں۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 84 سینٹ یا 0.85 فیصد کمی کے بعد 97.48 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 32 سینٹ یا 0.35 فیصد کمی سے 90.51 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ قیمتوں میں یہ کمی جمعے کے کاروباری اختتام پر ہونے والے معمولی اضافے کے برعکس ہے۔ ایل ایس ای جی کے 1988 سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 17 فیصد کمی ہوئی، جو کورونا وبا کے آغاز کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔ ٹرمپ نے سی این این کو بتایا کہ اگر ایران کے ساتھ مضبوط معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نئے حملوں کی ضرورت پیش آنے کا امکان انتہائی کم ہے۔ کے سی ایم ٹریڈ کے چیف تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ بیانات میں محتاط رویہ نظر آتا ہے، تاہم مارکیٹ اب بھی یہ دیکھ رہی ہے کہ آیا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران تنازع پر ان کی پالیسی میں مستقل تبدیلی آئی ہے یا یہ محض عارضی تبدیلی ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.