news Breaking News
clock

مکہ دفاعی اتحاد آئندہ ہفتے حوثیوں کے معاملے پر لائحہ عمل طے کرے گا: اسحاق ڈار

مکہ دفاعی اتحاد آئندہ ہفتے حوثیوں کے معاملے پر لائحہ عمل طے کرے گا: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران نے یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کے معاملے پر فوجی کارروائی کے بجائے مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس تجویز پر ’مکہ دفاعی اتحاد‘ کے رکن ممالک کی خصوصی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں جمعے کے روز جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وفد کی مصروفیات کے حوالے سے نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل ڈیفنس کمیٹی (ایس پی ڈی سی) کا اجلاس آئندہ ہفتے ریاض میں ہوگا۔ اسحاق ڈار نے سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر ایران سے بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں اور عراقی ملیشیاؤں کی حالیہ کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بحران کا خاتمہ چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ انہوں نے تہران کو ’معاہدہ مکہ‘ کی نوعیت سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اس دفاعی معاہدے کے تحت اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے حوثیوں کے ساتھ سیاسی روابط استوار کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایران کی جانب سے تحریری یا حتمی پیشکش نہیں تھی بلکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی غیر رسمی مشاورت کے دوران سامنے آنے والی ایک تجویز تھی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...