news Breaking News
clock

آئی سی سی نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی

آئی سی سی نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی

آئی سی سی نے 2035 تک بڑے عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کی منظوری دے دی، 2028 ٹی 20 ورلڈ کپ، 2031 ون ڈے ورلڈ کپ اور دیگر ٹورنامنٹس کے کوالیفائنگ فارمیٹس بھی طے کرلیے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ نے اتوار کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے اجلاس میں عالمی کرکٹ ایونٹس کے شیڈول، مقابلوں کے فارمیٹس اور کوالیفائنگ کے طریقہ کار کی منظوری دی۔ منظور شدہ شیڈول کے مطابق 2028 کا ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک کھیلا جائے گا جبکہ 2029 کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک ہوگا۔ اسی سال چیمپئنز ٹرافی 9 سے 28 اکتوبر تک بھارت میں ہوگی۔ 2030 کا ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 4 جولائی سے 4 اگست تک کھیلا جائے گا۔ 2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلادیش میں 9 اکتوبر سے 23 نومبر تک ہوگا۔ اس کے علاوہ 2032 اور 2034 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جبکہ 2033 کی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان ممالک کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...