news Breaking News
clock

بلاول کے اس بیان پرکہ27 ویں ترمیم جبری اکثریت سےکی گئی ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا، رانا ثنا

بلاول کے اس بیان پرکہ27 ویں ترمیم جبری اکثریت سےکی گئی ان کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہوگیا، رانا ثنا

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ بلاول بھٹو 27 ویں ترمیم کے تحت بننے والے جوڈیشل کمیشن کے بینیفشری ہیں۔27 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن بنا اور بلاول بھٹو بھی اس کے رکن ہیں۔بلاول نے ناراضی میں آج یہ باتیں کی ہیں، بلاول سندھ کی تقسیم کی بات پر ناراض ہوئے ہیں، وہاں واقعی ان کے لیے ایک مسئلہ ہے، ہمیں شروع سے پتا ہے سندھ کی تقسیم کی بات پر پیپلزپارٹی کے تحفظات ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ نئےصوبوں کی بحث ابھی پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئی، پارلیمنٹ وہ جگہ ہے جہاں فیصلے ہونے ہیں کہ نئے صوبے بننے ہیں یا نہیں، نئےصوبوں کی بحث تو ابھی کابینہ میں بھی نہیں ہوئی، اگر ریفرنڈم ہونا ہے تو ریفرنڈم کا فیصلہ بھی پارلیمنٹ کوکرنا ہے، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آئےگا تو اس پر سیر حاصل بحث ہوگی، اتفاق رائے سے ہی صوبے بنیں گے، ریفرنڈم کے ذریعے عوام کی رائےمعلوم کی جاسکتی ہے، اگرعوام کی رائے معلوم کرلی جائے تو کوئی حرج نہیں، عوام کی رائے سے سب کو رہنمائی مل سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر الیکشن میں ہماری تلخیاں تھیں، انھوں نے سب ختم کیں اور کہا اتفاق سے چلیں گے اس دن بھی یہ غصہ نہیں تھا۔فیصل کریم کنڈی بھی مولانا کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہیے، فیصل کنڈی کے پی میں تمام سیاسی قیادت سے خود جا کر ملے ہیں مگر مولانا سے نہیں ملے، بلاول بھٹو کی باتوں کا ہم نے جواب دیا اس سے مراد یہ نہیں کہ دونوں جماعتیں آمنے سامنے آگئیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...