امریکی ریاست مشی گن کی 61 سالہ خاتون الیسا مور کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب وہ گروسری اسٹور سے خریداری کے بعد واپسی پر پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت گئیں۔ مشی گن لاٹری حکام کے مطابق ہیزل پارک کی رہائشی الیسا مور نے 19 اکتوبر کی پاوربال قرعہ اندازی کے لیے رائل اوک کے علاقے میں ایسٹ 12 مائل روڈ پر واقع کروگر اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ الیسا مور نے بتایا کہ خریداری کے بعد اسٹور سے نکلتے ہوئے انہوں نے لاٹری کیوسک سے ایک پاوربال ٹکٹ خریدا۔ اگلے روز انہوں نے مشی گن لاٹری کی موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ اسکین کرکے نتیجہ چیک کیا تو فون کی اسکرین پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیکھ کر حیران رہ گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور انہوں نے انعام کی تصدیق کے لیے ٹکٹ کو دوبارہ بلکہ تیسری مرتبہ بھی اسکین کیا۔ لاٹری حکام کے مطابق الیسا مور کے ٹکٹ پر قرعہ اندازی میں نکلنے والے پانچوں سفید گیندوں کے نمبرز درست تھے، جو 08، 31، 32، 42 اور 48 تھے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ انعامی رقم سے اپنے گھر کا رہائشی قرض ادا کریں گی جبکہ باقی رقم مستقبل کے لیے محفوظ رکھیں گی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.