پاکستانی اداکارہ میرا نے اپنی بہن کے انتقال کے بعد مشکل وقت میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق حکومتی شخصیات کی مدد اور تعاون سے ان کی مرحوم بہن کی انگلینڈ میں تدفین اور آخری رسومات کے انتظامات مکمل کیے گئے۔ میرا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے خصوصی طور پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کی بہن کے علاج معالجے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری بہن اب اس دنیا میں نہیں رہیں، لیکن مریم نواز شریف نے اس مشکل ترین وقت میں جس طرح ان کا ساتھ دیا، اسے وہ اور ان کے اہل خانہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.