پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 27 ستمبر کو شیڈول لانگ مارچ کو 5 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 5 اکتوبر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ کا دن ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس جمعے کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، کابینہ ارکان اور پارٹی کے پارلیمنٹیرنز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران لانگ مارچ سمیت پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27 ستبمر کا لانگ مارچ مؤخر کرنے اور 5 اکتوبر کی نئی تاریخ پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تاہم اس تاریخ کا باضابطہ اعلان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کوئی ایک حتمی تاریخ دینے کے بجائے مختلف تاریخیں دی جاتی رہیں تاکہ حکومت پر دباؤ برقرار رہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
********
-
TENDER NOTICE
-
Sep 25, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 25, 2026
-
-
TENDER NOTICE
-
Sep 24, 2026
-
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.