امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کے امکان کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز پر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این این‘‘ کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے جاری مذاکرات میں پیش رفت ہوتی رہی تو ان کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کا حکم دینے کا امکان انتہائی کم ہے، ایران بھی معاہدہ کرنے کے لیے بہت بے تاب ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس بات کا انحصار ایران کے ساتھ مضبوط معاہدے پر ہے، اگر ایران معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو دوبارہ جنگ کی ضرورت پیش آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی معیشت زوال پذیر ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران مالی طور پر کمزور ہوتا جارہا ہے، امریکا نے ایران کو فوجی لحاظ سے بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے مزید نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.