news Breaking News
clock

مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

مالدیپ کے صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور مالدیپ کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  پاکستان تعمیری روابط کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...