news Breaking News
clock

ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر، مراعات سے معاشی ترقی ناممکن

ٹیکس نیٹ بڑھانا ناگزیر، مراعات سے معاشی ترقی ناممکن

کراچی: پاکستان میں حکومت کی جانب سے سستے مکانات کی فراہمی،چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباروں اورکسانوں کوآسان قرضوں کی فراہمی، برآمدات کے فروغ،آئی ٹی کی ترقی، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مددجیسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، تاہم معاشی ماہرین کے مطابق ان منصوبوں کی پائیداری کیلیے ٹیکس آمدن میں اضافہ اور معیشت کے غیر دستاویزی شعبوں کوٹیکس نیٹ میں لاناناگزیر ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ جب تک معیشت کی بڑی سرگرمیاں مؤثر ٹیکس نظام سے باہررہیں گی، حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے مالی وسائل کاحصول مشکل رہے گا۔


ٹیکس میں رعایتیں دینے کے ساتھ ان افراداورکاروباری اداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاناضروری ہے جو اب تک اپنی آمدن اور اثاثے ظاہر نہیں کرتے، بصورت دیگر ٹیکس کااضافی بوجھ تنخواہ دارطبقے،ٹیکس اداکرنیوالے کاروباری اداروں اور عام صارفین پر منتقل ہوتا رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی آسان ٹیکس اسکیم بھی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے حکومت نے اعتراف کیاکہ اسکیم میں تاجروں کی شرکت مایوس کن رہی ہے اور اب اس پر عمل درآمدکیلیے سخت اقدامات کیے جائینگے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...