news Breaking News
clock

ویپنگ خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

ویپنگ خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ طویل عرصے تک الیکٹرانک سگریٹ (ویپنگ) کا استعمال پھیپھڑوں کو کمزور کرنے کے ساتھ ایک خطرناک دائمی بیماری کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات (او این ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 50 لاکھ سے زائد افراد ای سگریٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ نوعمروں اور نوجوانوں میں بھی اس کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) کے مطابق نکوٹین والی ویپنگ صحت کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں لیکن روایتی سگریٹ نوشی کے مقابلے میں اسے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ویپنگ پھیپھڑوں کی آکسیجن جذب کرنے اور اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ ای سگریٹ کا طویل استعمال کرونک اوبسٹرکٹو پلمونری ڈیزیز (سی او پی ڈی) کے خطرے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری ہے جس میں پھیپھڑوں کی خون میں آکسیجن منتقل کرنے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں مریض کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تحقیق کے مصنف ڈاکٹر وسیم مزیاق نے طبی جریدے ٹوبیکو کنٹرول میں لکھا کہ ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان کئی سالوں سے جاری ہے اس لیے اب اس کے طویل مدتی صحت پر اثرات کا جائزہ لینا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...