news Breaking News
clock

اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ، 10 نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا

اسحاق ڈار کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ، 10 نومبر کو مذاکرات کا آخری دور ہوگا

لاہور: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی سب کمیٹی کا اجلاس ہو چکا ہے جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی بھی اپنا اجلاس مکمل کر چکی ہے۔ اب حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کا مرحلہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ 10 نومبر کو حکومت اور جماعت اسلامی کی سب کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوگا، اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں وزارت خارجہ کی عمارت میں منعقد ہوگا۔ دوسری جانب اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا احتجاج پُرامن اور جمہوری دائرے میں ہے۔ احتجاج کے نتیجے میں عوامی ریلیف کے حوالے سے متعدد اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں، جبکہ پیٹرولیم لیوی کا معاملہ بھی حل کرنے کے لیے زیر غور ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...