وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، وزیرِ اعظم کا اہداف حاصل نہ کرنے والے وزرا کو ہٹانے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مقررہ اہداف حاصل نہ کرنے والے وزرا کو کابینہ سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے اور تسلی بخش نتائج نہ دینے والے اراکین کی جگہ دیگر افراد کو ذمہ داریاں سونپنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے ماضی میں تمام وفاقی وزرا کو مختلف اہداف تفویض کیے تھے اور ان اہداف کی تکمیل کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ اداروں سے کارکردگی کی رپورٹس بھی طلب کی تھیں۔ ان رپورٹس کی روشنی میں یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ جو اراکین اپنے شعبوں میں مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں وہ مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہیں گے، جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے وزرائے مملکت کو ترقی دے کر وفاقی وزیر بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.