news Breaking News
clock

ملک کے اندر سیاسی ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں، چوہدری پرویز الہٰی

ملک کے اندر سیاسی ڈیڈلاک ختم ہونا چاہیے، یہ کسی کے مفاد میں نہیں، چوہدری پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالہٰی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی، جس میں لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے، خطے میں جس تیزی سے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ یہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...