امریکا میں فضائی مواصلاتی نظام کی سنگین تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہونے والے غیر معمولی بحران میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ملک بھر میں پروازوں کی روانگی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق 14 ہزار 5 سو سے زائد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جبکہ 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس بحران کے پیچھے کسی سائبر حملے کا فی الحال کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، تاہم تکنیکی خرابی کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ فضائی نظام کو مکمل معمول پر لانے میں وقت لگ سکتا ہے جبکہ مختلف ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافر بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے پرانے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کو مسئلے کا اہم سبب قرار دیا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.