ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، بس کے مسافروں کو نکالنے کے لیے کرین سمیت بھاری مشینری کی مدد سے تقریباً تین گھنٹے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری، معیاری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ دو شدید زخمیوں کو مزید بہتر طبی علاج کے لیے ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.