پاکستان نے العامرات میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے دائیں ہاتھ کے بیٹر حمزہ ظہور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 108 گیندوں پر 100 رنز بنائے۔
انہیں حسنین عباس ڈار کا بھرپور ساتھ حاصل رہا، جنہوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے۔ دونوں بیٹرز نے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچایا، تاہم حسنین عباس ڈار منال چوہان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ منال چوہان نے بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے دیگر بیٹرز میں عبدالقادر نے 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے، جبکہ احمد حسین 8، جہانگیر بلال 5 اور کپتان فرحان یوسف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان کے بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم کو 46.3 اوورز میں 208 رنز پر آؤٹ کردیا۔ بھارت کی اننگز کے نمایاں بیٹر ارجن راجپوت رہے، جنہوں نے 85 گیندوں پر 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.