پشاور: بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں پولیس کی بروقت کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہا ہے۔ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے گزشتہ نصف شب چوکی کنگر پل پر بزدلانہ حملہ کیا، تاہم بیدار اور چوکس پولیس اہلکاروں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت مؤثر جواب دیا۔ بنوں پولیس کی بروقت اور فوری کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی تازہ دم دستوں کی کمک، کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے جائے وقوع پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کیا۔ اس دوران 4 خوارج کی لاشیں ملیں، جن سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے خوارج کے بزدلانہ حملے کا بروقت اور فوری جواب دینے پر بنوں پولیس کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو کامیابی سے پسپا کرنا ہمارے جوانوں کی اعلیٰ تربیت اور جانبازی کا ثبوت ہے۔ دہشتگردوں کے لیے خیبرپختونخوا کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.