تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 18 نومبر کیلئے ہوگا۔ عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے بعد مقامی سطح پر تین نومبر کو پہلی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ 16روز کے دوران اب تک مجموعی طور پر پیٹرول تقریباً 53روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 45 روپے فی لیٹر تک سستا ہوچکا ہے۔ دو نومبر کو پیٹرول کی قیمت 370 روپے 91 پیسے اور ڈیزل کے نرخ 402 روپے 96 پیسے فی لیٹر تھے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.