پاکستان نے بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت منعقد ہونے والی تہذیبوں کے درمیان مکالمے سے متعلق کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جہاں رکن ممالک مشترکہ ثقافتی ورثے، تاریخی روایات اور تہذیبوں کے باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے سے متعلق ایس سی او کانفرنس 20 سے 22 نومبر تک منعقد ہوگی۔ دفتر خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو نئی دہلی میں ہونے والے ایس سی او تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ مکالمہ 20 سے 22 نومبر 2026 تک بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوگا، جس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.