news Breaking News
clock

اکتوبر میں 3.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

اکتوبر میں 3.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے منگل کو بتایا کہ اکتوبر 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم 3.9 ارب ڈالر رہا۔ اکتوبر 2026 میں ترسیلات زر گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 3.42 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافے کے ساتھ 3.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ماہانہ بنیادوں پر بھی ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ستمبر 2026 میں 3.6 ارب ڈالر تھیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 2027 کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر گزشتہ سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 13 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر ہو گئیں۔ ترسیلات زر ملکی بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ترسیلات پر انحصار کرنے والے گھرانوں کی قابلِ خرچ آمدنی میں اضافے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق اپنے تخمینوں میں اضافہ کیا تھا، جس کی وجہ ترسیلات زر کی بہتر آمد اور بیرونی کھاتوں کے امکانات میں بہتری تھی۔ مانیٹری پالیسی کے فیصلے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا تھا کہ رواں مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ترسیلات زر میں استحکام برقرار رہا ہے اور توقع ہے کہ ان کا حجم پہلے لگائے گئے تخمینے سے زیادہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں مزید اضافے کی توقع ہے اور ان کا حجم 45 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، جو پہلے لگائے گئے 44 ارب ڈالر کے تخمینے سے زیادہ ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...