news Breaking News
clock

آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا نتیجہ ہے: عباس عراقچی

آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کا نتیجہ ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے کے کسی ملک کی سرزمین، فضائی حدود اور تنصیبات دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئیں، ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے فوجی اہداف کے خلاف ہیں۔ اسلام آباد میں 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں عدم تحفظ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عباس عراقچی نے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت اور ایرانی عوام سے اظہار یک جہتی کرنے والے ممالک کے شکر گزار ہیں۔ ای سی او کو اجتماعی اقدامات، مضبوط تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم بنانا ہوگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں پر اعتماد کرتا ہے، تاہم انہوں نے امن معاہدے تک پہنچنے میں درپیش مشکلات کا بھی اعتراف کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...