news Breaking News
clock

’ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو‘: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

’ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو‘: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پی ٹی آئی کو چیلنج

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ  لانگ مارچ کرو، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔ جمعے کے روز اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے، صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

********

See More Ishtiharat

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...