news Breaking News
clock

بینکوں اور اہم قومی تنصیبات کو سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

بینکوں اور اہم قومی تنصیبات کو سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے مالیاتی اداروں اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ جس میں سائبر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیشنل سرٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بینکوں اور اہم قومی تنصیبات کو سائبر حملوں کا خدشہ  ہے، اے آئی اور خودکار بوٹس کے ذریعے بینکنگ نظام نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق سائبر حملہ آور بینک صارفین کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اصل رقم محفوظ ہونے کے باوجود صارفین کو غلط بینک بیلنس دکھائے جانے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت، خودکار بوٹس، بوٹ نیٹس اور ایجنٹک ٹولز کے استعمال سے سائبر حملوں کی رفتار اور پیچیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بینکوں کے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس اور ادائیگی کے نظام میں مداخلت کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹس اور مالیاتی معلومات کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے۔ اکاؤنٹس میں ظاہر ہونے والی رقوم کے بیلنس میں ردوبدل سے صارفین میں خوف و ہراس بھی پھیلایا جاسکتا ہے۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ریفائنریز، پائپ لائنز اور بجلی کے نظام بھی سائبر حملوں کی زد میں آسکتے ہیں، اہم قومی تنصیبات کے صنعتی کنٹرول سسٹمز میں ردوبدل کا خدشہ ہے۔ نیشنل سرٹ نے بینکوں کو ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن کا نظام اپنانے کی ہدایت کردی، مشکوک ٹرانزیکشنز اور غیر معمولی آن لائن سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کا حکم دیدیا۔ اہم آپریشنل سسٹمز تک براہ راست انٹرنیٹ رسائی محدود کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...