ترکیہ کی ایران پر دوبارہ حملوں کی مخالفت؛ امریکا کو تحفظات سے آگاہ کر دیا: ترک صدر
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر دوبارہ حملوں کے امکان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ تنازعات کو فوجی کارروائی کے بجائے سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران انہوں نے ایران پر مزید حملوں کے حوالے سے انقرہ کے تحفظات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھے ہیں۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے معاملات پھر بگاڑ کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں لیکن ہم اس صورت حال کو روکنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔‘ واضح رہے ترکیہ اور ایران کی سرحدیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی معاملات پر اختلافات کے باوجود سفارتی اور اقتصادی تعلقات برقرار ہیں۔ ترکیہ مسلسل اس مؤقف کا اظہار کرتا رہا ہے کہ ایران سے متعلق تنازعات کا حل فوجی کارروائی کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ ساتھ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جاتا ہے کہ خطے میں مزید عدم استحکام ترکیہ کی مشرقی سرحدوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.