news Breaking News
clock

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کمی متوقع

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی، جس درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں 10 سے 14 نومبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 12 اور 13 نومبر کو بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11 اور 12 نومبر کو بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پردھند کا بھی امکان ہے، بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...