وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ کھلی کچہری میں چھ بچیوں نے انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی بات کی تھی، این سی سی آئی اے نے تمام بچیوں کی دادرسی کی۔ این سی سی آئی اے کے کمپلینٹ سسٹم کو نادرا سے منسلک کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے تعلیم کے نام پر فراڈ کرنے والے بین الاقوامی گینگ کو پکڑا ہے، گینگ نے پانچ ہزار پاکستانیوں کو بین الاقوامی اداروں کی جعلی ڈگریاں دلوائیں۔ اگر اس گینگ کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق لاہور میں پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث 15 ملزمان کو مختلف واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار بہت زیادہ کام کر رہے ہیں، اگر انہیں مزید وسائل فراہم کیے جائیں تو ایسے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ گزشتہ دو تین روز سے افواہیں سن رہے ہیں، یہ باتیں صرف چند دن کے لیے ہو سکتی ہیں، ریلیف صرف عدالت ہی دے سکتی ہے۔ تحریک انصاف کو بھی عدالت کے ذریعے انصاف ملے گا۔ ہر سیاسی جماعت کو دوسری جماعت سے مختلف رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.