بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو رات گئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں انکا تفصیلی چیک اپ کیا گیا، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آمد و رفت کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو رات ڈیڑھ بجے پمز لایا گیا، بانی پی ٹی آئی 40 سے 50 منٹ تک پمز میں رہے، میڈیکل اسپیشلسٹ نے بانی پی ٹی آئی کے دل کا بھی معائنہ کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے پمز میں مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں ساتواں انجکشن بھی لگادیا گیا ، تسلی بخش صورتحال کے بعد بانی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا، ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہوں گے۔ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.