news Breaking News
clock

’’مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے‘‘ عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

’’مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے‘‘ عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

اسلام آباد: عمران خان نے چیف جسٹس کے نام خط میں کہا ہے کہ مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ تاخیر ہو جائے۔ چیف جسٹس آئینی عدالت، چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کے نام بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے لکھا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میں ججز صاحبان سے زیادہ رعایت نہیں مانگ رہا، میری گزارش ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرواتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ عمران خان نے خط میں کہا کہ اگر میں زندہ رہا تو صرف اس صورت خود کو بے گناہ ثابت کرسکتا ہوں ۔ مجھے انصاف دیں اس سے پہلے تاخیر ہو جائے۔ 10 نومبر کو میرا بلڈ پریشر 193 تک گیا تھا۔ ڈاکٹر نے مجھے دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا 18 اگست کا شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کا حکم تاحال نافذ نہیں ہو سکا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...