تحقیق میں دریافت ہوا کہ جو افراد ابھی تمباکو نوشی کر رہے ہیں، ان میں ڈیمینشیا سے متاثر ہونے کا خطرہ اس لت سے ہمیشہ دور رہنے والوں کے مقابلے میں 31 فیصد، الزائمر امراض کا خطرہ 40 اور شریانوں سے جڑے ڈیمینشیا کا خطرہ 52 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں روزانہ سگریٹ کی تعداد اور ڈیمینشیا کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق کو بھی دریافت کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی سے ہماری صحت پر سنگین نقصانات مرتب ہوتے ہیں، مگر دماغی صحت پر اس کے اثرات پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں ڈیمینشیا کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور جتنی زیادہ سگریٹیں پی جاتی ہیں یہ خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج ای کلینیکل میڈیسن میں شائع ہوئے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.