news Breaking News
clock

بھارت میں انڈر 19 ویمن کرکٹر کی خودکشی، اہلخانہ کا دو نوجوانوں پر ہراسانی کا الزام

بھارت میں انڈر 19 ویمن کرکٹر کی خودکشی، اہلخانہ کا دو نوجوانوں پر ہراسانی کا الزام

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں بی سی سی آئی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم کی 17 سالہ کھلاڑی نندنی مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جان کی بازی ہار گئی، ان کی لاش ضلع ویکارآباد میں واقع ان کی نانی کے گھر سے ملی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ویمن کرکٹر کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دو نوجوانوں انیل اور کرشنا کی جانب سے مبینہ ہراسانی نے نندنی کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔ اہل خانہ کے مطابق انیل گزشتہ چند روز سے محبت کے نام پر نندنی کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا، جبکہ نندنی کے گھر والوں نے کرشنا پر انیل کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے خاتون کرکٹر کے ساتھ مبینہ ہراسانی کے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں نندنی کا موبائل فون فارنزک کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔ نندنی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں نامزد نوجوانوں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...