پاکستان کو سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے بھی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر قرض رول اوور کرایا جائے گا جکہ سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر قرض رول اوور ملنا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین سے 4 ارب ڈالر مارچ 2027 میں قرض رول اوور کرایا جائے گا، تینوں ممالک سے تقریبا ایک سال کیلئے قرض کو رول اوور کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول جائیں گے، رواں مالی سال کیلئے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں 7.3 ارب ڈالر رول اوور شامل ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تین ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔ سعودی عرب کے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے موخر ہوگیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس حوالے سے سعودی وزیر خزانہ کے ساتھ بہت اچھی میٹنگ ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، سعودی عرب کی طرف سے مزید مالی معاونت کی فی الحال ضرورت نہیں ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.