news Breaking News
clock

عوام کیلئے معاشی طور پر جینا اب مشکل ہوگیا، اگر آپس میں لڑتے رہے تو پاکستان کے مسائل حل نہیں ہونگے: بلاول

عوام کیلئے معاشی طور پر جینا اب مشکل ہوگیا، اگر آپس میں لڑتے رہے تو پاکستان کے مسائل حل نہیں ہونگے: بلاول

لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل نئے اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ چانڈکا اسپتال عوام کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ ہے، چانڈکا اسپتال پر اب جو بوجھ پڑا ہے اسپتال یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، بلوچستان میں نصیرآباد اور دیگر علاقوں سے بھی عوام یہاں علاج کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو عالمی معیار کا علاج پہنچا رہی ہے، یہ ہونا چاہیے کہ علاج کی سہولت موجود ہو اور پیسے نہ ہونے سے کوئی شہری علاج سے محروم رہے، موجودہ حالات میں عوام کیلئے علاج معالجے کی مفت سہولت زیادہ اہم ہے، سندھ اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر 45 ارب روپے خرچ کررہا ہے، معاشی مشکلات میں عوام کی ہم پر مزید ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ لاڑکانہ شہر میں پانی کی پائپ لائن نہیں، کوشش ہوگی گھروں تک صاف پانی پہنچے، بہت سے مسائل ہیں جنہیں حل کرنےکی کوشش کریں گے، لاڑکانہ شہر کےسیوریج اینڈ ڈرینیج کےنظام کو بھی بہتر کریں گے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم سے ملاقات اچھی رہی چاہتے ہیں وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں، وزیراعظم کو صوبوں میں کابینہ میٹنگ بلانے کی تجویز دی، وزیراعظم کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی ہے، ہماری مدد سے وفاق کے بجٹ منظور ہوئے،  اب وفاق منصوبے میں مدد دے رہا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...