امریکا میں فضائی سفر کا بحران شدت اختیار کرگیا فضائی حدود کھلنے کے باوجود ایئرلائنز معمول کے مطابق آج بھی پروازیں بحال کرنے میں ناکام ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ فلائٹ اویئر کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز امریکا آنے اور یہاں سے روانہ ہونے والی 6 ہزار 228 پروازیں منسوخ جبکہ 7 ہزار 542 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ یہ تعداد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلے لگائے گئے اندازوں سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 6 ہزار 843 پروازیں منسوخ اور تقریباً 20 ہزار پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔ ڈیلاس، ہیوسٹن، شکاگو، اٹلانٹا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر صورت حال زیادہ خراب رہی۔ شکاگو کے اوہیئر ایئرپورٹ پر 559 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئرپورٹ پر 479 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.