news Breaking News
clock

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ گئی؟ اصل حقیقت جانیے

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگ گئی؟ اصل حقیقت جانیے

پاکستان میں مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کا مبینہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ وائرل نوٹیفکیشن میں کیا دعویٰ کیا گیا؟ سوشل میڈیا پر پی ٹی اے کے نام سے منسوب ایک نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں قومی سلامتی، امن و امان اور نوجوانوں کے تحفظ کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مبینہ نوٹیفکیشن میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی ٹک ٹاک تک رسائی بند کرنے کی ہدایت دینے کا دعویٰ کیا گیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...