news Breaking News
clock

خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی برینٹ کروڈ 93.67 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے دام بھی 87 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔ بات کریں پاکستان کی تو مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ حکومت نے پیٹرول 7 روپے 6 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر مزید سستا کردیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیر سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 روپے 91 پیسے اور ڈیزل کے نرخ 15 روپے 15 پیسے فی لیٹر کم ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...