news Breaking News
clock

ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی، بلومبرگ

ایران نے جوہری پروگرام سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی، بلومبرگ

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے باخبر ایک سفارت کار کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ایک ممکنہ پیشرفت کے قریب پہنچ رہے ہیں اور ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق ان امور پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے جو اس سے قبل ایجنڈے کا حصہ نہیں تھے۔ حساس معلومات ہونے کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ سفارت کار نے بتایا کہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں سے متعلق قطر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اس مسئلے پر کوئی بھی رعایت  مذاکرات میں ایک اہم اور بڑی پیشرفت کا سبب بن سکتی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے امیر قطر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں جس کی وجہ سے رواں ہفتے ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات میں ان کی ریپبلکن پارٹی کو ڈیموکریٹس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...