news Breaking News
clock

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 2 ماڈل متعارف کرانے کی تجویز

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 2 ماڈل متعارف کرانے کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کیلیے دو سطحی کاروباری ماڈل متعارف کرانے کی تجویز تیار کرلی ہے،جس کے تحت کامیاب خریدار کمپنی کے کھمبوں، تاروں اور تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کا مالک ہوگا، تاہم بجلی کی فروخت، بلنگ اور وصولیوں سمیت دیگر تجارتی امور نجی شعبے کے دوسرے سرمایہ کاروں کو نیلامی کے ذریعے سونپ سکے گا۔ مجوزہ ماڈل کی منظوری پاور سیکٹر ریفارمز اسٹیٔرنگ کمیٹی اور وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔ اس منصوبے کے تحت حکومت صرف بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے خریدارکو ریگولیٹ کریگی،جسے آخری سہارافراہم کرنیوالاسپلائرقرار دیاجائیگا۔ ابتدائی طور پر فیصل آباد،گوجرانوالہ اور اسلام آبادکی بجلی تقسیم کارکمپنیاں نجکاری کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔ مجوزہ نظام کے تحت نجی شعبے کے دیگر سرمایہ کار، جنہیں مسابقتی سپلائرزکہاجائیگا، بجلی کی فراہمی اور فروخت کاکاروبار نسبتاً آزادانہ طور پرکرسکیں گے، تاہم انہیں بجلی کی خریداری کے ساتھ حکومت کے سابقہ معاہدوں کے تحت پیداہونیوالی استعدادِکارکی ادائیگیاں (کیپیسٹی پیمنٹس) بھی متعلقہ صارفین کے تناسب سے اپنے ذمے لیناہوں گی۔ حکومتی تجویز کے مطابق بجلی کے شعبے میں سالانہ تقریباً 1.7کھرب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹس کابوجھ صارفین برداشت کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...