پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں اپنے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور سردار لطیف کھوسہ سے طویل ملاقات کے دوران پارٹی کی وکلا تنظیم انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے چیف آرگنائزر کو تبدیل کرنے کا پیغام دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر انتظار پنجوتھہ کی جگہ نیاز اللہ نیازی کو انصاف لائرز فورم کا نیا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بدھ کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران وکلا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف زیرِ سماعت مختلف مقدمات، قانونی درخواستوں اور آئندہ کی قانونی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.