جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 27 سیریز کے کیمرہ فیچرز سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں،جس میں پرو اور الٹرا ماڈلز کے کیمرہ ہارڈویئر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ سیمی گورو کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 27 اور ایس 27 پلس میں گزشتہ ماڈلز جیسے ہی کیمرہ فیچرز برقرار رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کےمطابق دونوں فونزمیں 50 میگا پکسل کامین کیمرہ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، 3 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ اور 12 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب گلیکسی ایس 27 پرو اورایس 27 الٹرا میں 200 میگا پکسل کا نیامین کیمرہ متعارف کرائے جانے کی توقع ہے، دونوں ماڈلز میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی دیا جاسکتا ہے،جو گزشتہ ماڈل کے 12 میگا پکسل کیمرے سے بہتر ہوگا۔ رپورٹ کےمطابق ایس 27 پرو میں 3 ایکس جبکہ ایس 27 الٹرا میں 5 ایکس آپٹیکل زوم کی سہولت متوقع ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.