news Breaking News
clock

ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، بجلی بھی مہنگی کر دی گئی

ایل پی جی نرخ نئی بلندیوں پر، بجلی بھی مہنگی کر دی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر اطلاق ہوگا۔ صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بلوں میں کی جائے گی، بجلی صارفین پر 30ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دوسری جانب پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھ جائے گی۔ دسمبر تا فروری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی دو سے تین گنا بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق دسمبر، جنوری، فروری میں لوڈ شیڈنگ کیساتھ بجلی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، سردیوں میں ارسا پانی کی قلت کا 22 فیصد سے زائد تخمینہ دے چکی، اس دوران پن بجلی کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا تخمینہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سےصارفین پر 22 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، ستمبر کی فیول ایڈجسمنٹ مد میں 2.56 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت ہوچکی، سی سی پی اے درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 33 ارب روپے کا پڑے گا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...