news Breaking News
clock

چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہلم میں 46 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیرنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ شوٹنگ ایونٹ 7 اکتوبر سے 11 نومبر 2026 تک جاری رہا اور اختتامی تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے اور فیلڈ مارشل کے ہمراہ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ٹرافیاں اور تمغے تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقابلے میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور سول آرمڈ فورسزکے 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اور عام شہریوں کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ چوتھی انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے چیمپئن شپ ٹرافی جیتی، پاکستان آرمی کی 'آرمی مارکس مین شپ یونٹ' نے 'پرائم منسٹر اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ' اپنے نام کیا۔

Leave a Reply

Cancel Reply

Your email address will not be published.

Related News

VOTE FOR CHAMPION

vote-image

fifa world cup 2026

34%
11%
30%
17%
2%
4%
0%
1%
0%

Recent Comment

E-Paper
Today's E-Paper
Loading...