ریاض: سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے، تاہم ان کا ملبہ علاقے کے دو مقامات پر گرا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں گرا۔ سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مقام صبوحہ گاؤں ہے، جو مسجد الحرام سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، جبکہ دوسرا مقام وادی المغمس ہے، جو مسجد الحرام سے تقریباً 21 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب داغے گئے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا۔ ادارے نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں اس واقعے کا الزام حوثی ملیشیا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثیوں کے خطرناک جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔
Leave a Reply
Cancel ReplyRelated News
Popular News
VOTE FOR CHAMPION
fifa world cup 2026
Recent News
Get Latest News
Subscribe to our newsletter to get the latest news and exclusive updates.